-
کون روتا ہے لپٹ کر در ودیوار کے سا
ہم سوئے حشر چلیں گے شہِ اَبرار کے ساتھ قافلہ ہوگا رواں قافلہ سالار کے ساتھ
مدحتِ خواجہء دیں مدحتِ سرکار کے ساتھ
زندگی گزری ہے کیفیتِ سرشار کے ساتھ
میں بھی وابستہ ہوں سرکار کے دربار کے ساتھ
خاک کا ذرہ بھی ہے عالمِ اَنوار کے ساتھ
رہ گئے منزلِ سدرہ پہ پہنچ کر جبرئیل
چل نہیں سکتا فرشتہ تری رفتار کے ساتھ
یہ تو طیبہ کی محبت کا اثر ہے ورنہ
کون روتا ہے لپٹ کر در ودیوار کے ساتھ
مل ہی جائے گا کوئی خوانِ کرم کا ٹکرہ
ہے تعلق جو سگانِ درِ سرکار کے ساتھ
اے خدا! دی ہے اگر نعتِ نبی کی توفیق
حسنِ کردار بھی دے لذتِ گفتار کے ساتھ
جب کُھلیں حشر میںگیسوئے شفاعت اُن کے
ہم سے عاصی بھی نظر آئیں گے اَبرار کے ساتھ
میں یہ کہتا ہوںکہ تھا اُن کی نظر کا اِعجاز
لوگ کہتے ہیں کہ دیں پھیلا ہے تلوار کے ساتھ
دیکھ اے معترضِ نعتِ رسولِ عربی
قرب حساں کو ملا تھا اِنہی اشعار کے ساتھ
سب عطائیں ہیں خدا کی مرے مولا کے طفیل
ورنہ یہ لطف و کرم مجھ سے گنہگار کے ساتھ!
ہم بھی مظہر سے سنیں گے کوئی نعتِ رنگیں
گر ملاقات ہوئی شاعرِ دربار کے ساتھ
Last edited by Japhi; 02-11-2010 at 11:10 AM.
-
The Following 10 Users Say Thank You to gr8 For This Useful Post:
-
02-11-2010 03:17 AM
# ADS
Circuit advertisement
-
سبحان اللہ-----جزاک اللہ
پست وہ کیسے ہو سکتا ہے جس کو حق نے بلند کیا
دونوں جہاں میں ان کا چرچا کل بھی تھا اور آج بھی ہے
رہتا ہوں اگر میخانے میں تو مجھے شرابی نہ سمجھ اے ساقی
ہر وہ شخص جو مسجد سے نکلے نمازی نہیں ہوتا
-
-
-
ہم سوچتے رہتے ہیں عطا اورطرح کی
دیتا ہے تیرا دست کرم اور طرح سے
-
ماشاللہ سبحان اللہ
اللہ آپ کو اس کا اجر دے آمین
[IMG]file:///C:/DOCUME%7E1/admin/LOCALS%7E1/Temp/moz-screenshot.png[/IMG][IMG]file:///C:/DOCUME%7E1/admin/LOCALS%7E1/Temp/moz-screenshot-1.png[/IMG]
[IMG]file:///C:/DOCUME%7E1/user/LOCALS%7E1/Temp/moz-screenshot-1.png[/IMG]
-
-
JAZAKALLAH , MASHALLAH
Bohat umda so nice brother
-
Jazak Allah khair.........................!