السلام علیکم
جباب بہت بہت شکریہ میںاپنی طرف سے پوری کوشش کرتا ہو ں کے غلطی نہ ہو لیکن بعض اوقات کچھ غلطی رہ جاتی ہے اللہ معاف کرنے والا ہے لیکن میں آنندہ سے کوشش کروں گا کے کو یی غلطی نہ ہو
تیرے قدموں میں جو ہیں غیر کا منہ کیا دیکھیں
کون تلووں پہ چڑھے دیکھ کہ تلوا تیرا
لب پہ نعت پاک کا نغمہ کل بھی تھا اور آج بھی ہے
میرے نبی سے میرا رشتہ کل بھی تھا اور آج بھی ہے
@};- @};-
سبحان اللہ
بہت اچھی نعت پاک ہے
ماشاءاللہ بہت اچھی نعت ہے واقعی حضور۴کے بعد تو باقی سب بے کا ر ہے
تو جو اللہ کا محبوب ہوا خوب ہوا
يا نبي خوب ہوا خوب ہوا خوب ہوا
شب معراج يہ کہتے تھے فرشتے باہم
سخن طالب و مطلوب ہوا خواب ہوا
حشر ميں امت عاصي کا ٹھکانا ہي نہ تھا
بخشوانا تجھے مر غوب ہوا خوب ہوا
تھا سبھي پيش نظر معرکہ کرب و بلا
صبر ميں ثاني ايوب ہوا خوب ہوا
داغ ہے روز قيامت مري شرم اسکے ہاتھ
ميں گناہوں سے جو محبوب ہوا خوب ہوا
يہاں بھي تو وہاں بھي تو زميں ميں تيري فلک تيرا
کہيں ہم نے پتہ پايا نہ ہر گز آج تک تيرا
صفات و ذات ميں يکتا ہے تو اے واحد مطلق
نہ کوئي تيرا ثاني کوئي مشترک تيرا
جمال احمد و يوسف کو رونق تونے بخشي ہے
ملاحت تجھ سے شيريں حسن شيريں ميں نمک تيرا
ترے فيض و کرم سے نارو نور آپس ميں يکدل ہيں
ثنا گر يک زبان ہر ايک ہے جن و ملک تيرا
کسي کو کيا خبر کيوں شر پيدا کئے تونے
کہ جو کچھ ہے خدائ ميں وہ ہے لاريب کيئے تونے
نہ جلتا طور کيونکر کس طرح موسي نہ غش کھاتے
کہاں يہ تاب و طاقت جلوہ ديکھئے مر ديک تيرا
دعا يہ ہے کہ وقت مرگ اسکي مشکل آساں ہو
زباں پر داغ کے نام آئے يارب يک بہ يک تيرا